بڑے بے آبرو ہو کر,تیرے کوچے سے ہم نکلے
بہت نکلے مرےارماں,مگر پھر بھی کم نکلے.
جسٹس شوکت عزیز صدیقی برہم....
آئین پاکستان کے تحت کسی آرمی افسر کا ثالثی بننا کیسا ہے?
جس شخص کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے تھا اس کو ثالث کیوں بنایا?
رپورٹ پیش کی جائے کہ آپریشن ناکام کیوں ہوا?
ہماری انتظامیہ کو کیوں زلیل کیا گیا?
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت
ایجنسیوں کا دھرنے سے کوئی تعلق نہیں، نمائندہ آئی ایس آئی
آئین کے تحت فوج معاہدے میں کیسے ثالث بن سکتی ہے؟ جسٹس شوکت عزیز
فوج کا میجرجنرل کیسے ثالث بنا؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی
سازش کے تحت اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو ناکام بنایا گیا، جسٹس شوکت عزیز
کیا آئین کے تحت آرمی چیف ایگزیکٹو سے الگ ہیں ؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی
قوم کے ساتھ کب تک تماشا لگا رہے گا؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی
فوج نے قانون توڑنے اور قانون نافذ کرنے والوں میں معاہدہ کرایا، جسٹس شوکت عزیز
اب تک کیا گیا نقصان ریاست کیوں برداشت کرے گی؟ جسٹس شوکت عزیز
یہاں ردالفساد اور ضرب عضب کہاں گیا؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی
انوشے رحمان کو بچانے کیلئے زاہد حامد کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، جسٹس شوکت عزیز
فوج اپنی حدود میں رہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
جن فوجیوں کو سیاست کا شوق وہ ریٹائرڈ ہو کر سیاست کریں، جسٹس شوکت عزیز
مجھے پتہ ہے اس کے بعد میں لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی آ سکتا ہوں، جسٹس شوکت عزیز
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم نبوت کے معاملے نئی انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا
بیرسٹرظفراللہ 10 روز میں ختم نبوت میں ردوبدل کے ذمہ داروں کا تعین کریں، عدالت
عدلیہ میں اب جسٹس (ر) منیر کے پیروکار نہیں رہے، جسٹس شوکت عزیز
ایجنسیوں نے دھرنے کے ذریعے دارالخلافہ بند کرنے کی تیسری کوشش کی، جسٹس شوکت عزیز
مسلکی بنیادوں پر تقسیم کر کے مسلمانوں کے گھروں پر حملے کیے جا رہے تھے، احسن اقبال
ملک میں فساد کھڑا کیا جا رہا تھا، احسن اقبال وفاقی وزیر داخلہ
ختم نبوت کی شقوں میں ترمیم کا ڈرافٹ کس نے تیار کیا؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی
میں نے پہلے کہا تھا کہ انوشے رحمان غلط کھیل کھیل رہی ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
یہ تاثر دیا گیا کہ ہرمرض کی دوا فوج ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت اور مظاہرین کے درمیان ہونے والا معاہدہ طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا ختم کرانے کے اقدامات کی تفصیل بھی طلب کی
جس فوجی افسر کی آڈیو وائرل ہوئی اس کی تحقیقات بھی کی جائیں، عدالت
ہمیں پتہ ہے کہ راجا ظفرالحق کے گھر کون کس کو لے کر گیا، جسٹس شوکت عزیز
معاہدے میں اعلیٰ عدلیہ کے ججزکودی گئی گالیوں کی معافی کیوں نہیں مانگی گئی، جسٹس شوکت عزیز
اپنے ملک کے ادارے ملک کے خلاف لگے ہوئے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
دھرنے سے ریاست کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
معاہدہ اس لیے کیا گیا کہ کیونکہ آپ کا پراجیکٹ مکمل ہو گیا، جسٹس شوکت عزیز
یہ بھی پتہ چل جائے کہ دھرنے کیلئے فیض آباد پوائنٹ کا انتخاب کس نے کیا، جسٹس شوکت عزیز
جس کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے وہ ثالث بنا ہوا ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
آپ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے ریاست کا نقصان کر رہے ہیں، جسٹس شوکت عزیز کا احسن اقبال سے مکالمہ
آپ نے پولیس کو جان بوجھ کر ذلیل کروایا، جسٹس شوکت عزیز
ڈیموکریسی پارک کو ڈویلپ کرنے کیلئے آپ نے کیا کیا؟ جسٹس شوکت عزیز
ختم نبوت ایکٹ کا ترمیمی ڈرافٹ کس نے تیار کیا کھل کر بتائیں، جسٹس شوکت عزیز
میری والدہ نے ختم نبوت قانون بنانے میں اہم کردار ادا کیا، احسن اقبال
آپ عظیم والدہ کے بیٹے اور عظیم نانا کے نواسے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کیلئے خط لکھا، سیکرٹری داخلہ
ابھی تک رپورٹ مکمل نہیں ہوئی، ارشد مرزا سیکرٹری داخلہ
رپورٹ مکمل ہے آپ سےدستخط ہی نہیں کرائے گئے،جسٹس شوکت عزیز کا احسن اقبال سے مکالمہ
کیا فوج اقوام متحدہ ہے جو معاہدہ کرائے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
حمزہ کیمپ کی بجائے جی ایچ کیو کے پاس دھرنا ہوسکتا تھا؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی
اس بات کا جواب صرب دھرنے والے دے سکتے ہیں، احسن اقبال
ختم نبوت کسی خادم حسین یا تنظیم کا نہیں پوری امت کا ایشو ہے، جسٹس شوکت عزیز
بیرسٹرظفراللہ کی رپورٹ آنے پر کس کیا کردار ہے قوم کو بتا دیں گے، جسٹس شوکت عزیز
جو نظرآتا ہے وہ ہوتا نہیں اور جو ہوتا ہے وہ نظر نہیں آتا، ڈپٹی اٹارنی جنرل
ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی عالمی سازش تھی، احسن اقبال
کپتان اور میجر کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا، احسن اقبال وزیر داخلہ
کئی اہم شاہراہیں، ریلوے لائنزبند کی گئیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
ملک بھر میں مواصلاتی نظام بند کر دیا گیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
ایٹمی طاقت پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی طرف دھکیلا جا رہا تھا، احسن اقبال
یہ اچھی ایٹمی طاقت ہے جو 22 دن سے دھرنا ختم نہیں کرا پا رہی تھی، جسٹس شوکت عزیز
اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئی بی کو مشکوک آڈیو کی تحقیقات کا حکم
آئی بی میں بھی سب ٹھیک نہیں چل رہا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
آپ بھی آئی ایس آئی سے لڑائی لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
کیا قمر جاوید باجوہ آئین سے باہر ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
#شوکت_عزیز_صدیقی #سپریم_کورٹ #آرمیjusts